IN ASSOCIATION WITH
LINK: North Bank Forum
LINK: Big Lottery Fund
لوگ

لوگ

insgroup.jpg



ہُل اور یورک شائر کے علاقے ایسٹ رائیڈنگ میں کئی مختلف قسم کے لوگوں کے گروپ آباد ہیں ۔۔ مثال کے طور پر : بچے، بوڑھے، جوان، والدین، معذور لوگ، کیئررز یا پناہ گزین ، یہ چند ایک
مثالیں ہیں۔

نیچے کچھ ایسی معلومات دی گئی ہیں جو ہو سکتا ہے ان گروپوں میں سے کچھ کے لیے مفید ہوں



پناہ گزینوں یا مہاجرین

:اگر آپ ایک پناہ گزین یا مہاجر ہیں تو ممکن ہے کہ مندرجہ ذیل تنظیمیں آپ کو مدد یا معلومات فراہم کرنے کے قابل ہوں
  ریفیوجی کونسل

اسائلم (پناہ) یا امیگریشن کے متعلقہ عام معلومات کے لیے، براہِ مہربانی اس مختصر ویب سائٹ کا ویلفیئر کے بارے میں صفحہ ملاحظہ کریں



کیئررز

اگر آپ کسی ایسے شخص کی دیکھ بھال کرتے ہوں جو بیمار ہو یا اسے کسی قسم کی معذوری ہو تو آپ اپنی کونسل سے مدد اور سپورٹ حاصل کر سکتے ہیں

یورک شائر کونسل کی ایسٹ رائیڈنگ (نیچے دیکھیں) ۔۔ ایسٹ ریڈنگ کیئررز سپورٹ سروس کے بارے میں پوچھیں  •

ہُل سٹی کونسل (نیچے دیکھیں) ۔۔ کیئررز سپورٹ سروس کے بارے میں پوچھیں  •



بچے / نوجوان افراد

مقامی کونسلیں آپ کو بچوں کے بارے میں سروسز کے متعلق معلومات فراہم کر سکتی ہیں، جن میں نرسریوں سے لے کر یوتھ کلبوں تک معلومات شامل ہیں۔ کونسل آپ کو دیگر تنظیموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی بچوں کے متعلق سروسز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔

یورک شائر کی ایسٹ رائیڈنگ (نیچے دیکھیں) ۔۔ فیملیز انفارمیشن سروسز(ایف آئی ایس ایچ) کے بارے میں پوچھیں  •

ہُل سٹی کونسل (نیچے دیکھیں) ۔۔ چلڈرن، توجوان افراد اور فیملیز سروس ڈائریکٹری سے معلومات کے لیے پوچھیں  •

:مُفید رابطے
 این ایس پی سی سی ۔۔ بچوں کے لیے مدد اور مشورہ



معذور افراد

اگر آپ کسی معذوری(جسمانی طور پر، سیکھنے کی صلاحیت یا کسی بات کا احساس کرنے(سمجھنے) کی صلاحیت) میں مبتلا ہوں ، تو مقامی کونسل آپ کی مدد کرنے کے لیے مختلف طرح کی سروسز فراہم کر سکتی ہے، مثال کے طور پر ڈے سینٹر کا اہتمام، گھر میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کرنا، سپورٹ، ریذیڈنشل ہوم میں رہنے کا اہتمام کرنا یا معذور افراد کے لیے پارکنگ ٹکٹ جاری کرنا ۔

یورک شائر کونسل کی ایسٹ رائیڈنگ (نیچے دیکھیں) ۔۔ سوشل سروسز کے بارے میں پوچھیں  •

ہُل سٹی کونسل (نیچے دیکھیں) ۔۔ ڈسبیلیٹی سروسز(معذوری کے متعلقہ سروسز) تک رسائی کے بارے میں پوچھیں  •



عمر رسیدہ بالغ افراد

مقامی کونسل کی طرف سے عمر رسیدہ بالغ افراد کے لیے بہت سی سروسز دستیاب ہیں، مثال کے طور پر، ریذیڈنشل کیئر، گھر میں آکر مدد کرنا، پکے پکائے کھانے فراہم کرنا یا گھر میں ضر و ر
ت کے مطابق تبدیلی کرنے میں مدد دینا۔

یورک شائر کونسل کی ایسٹ رائیڈنگ (نیچے دیکھیں) ۔۔ سوشل سروسز کے بارے میں پوچھیں  •

ہُل سٹی کونسل (نیچے دیکھیں) ۔۔ عمر رسیدہ بالغ افراد کے لیے سروسز کے بارے میں پوچھیں  •



والدین

اگر آپ ایک والدین ہیں تو مقامی کونسل سے فیملیز کے لیے سروسز کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، بچوں کی دیکھ بھال کئے جانے یا والدین کی سپورٹ کے بارے میں معلوم کر سکتے ہیں ۔

یورک شائر کی ایسٹ رائیڈنگ (نیچے دیکھیں) ۔۔ فیملیز انفارمیشن سروسز(ایف آئی ایس ایچ) کے بارے میں پوچھیں  •

ہُل سٹی کونسل (نیچے دیکھیں) ۔۔ چلڈرن، توجوان افراد اور فیملیز سروس ڈائریکٹری سے معلومات کے لیے پوچھیں  •


:مُفید رابطے
 خاندان کے مسائل کے بارے میں عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات

         

       


 

       

  01430457349 یورک شائر کی ایسٹ رائیڈنگ کونسل سے ٹیلیفون نمبر
.پر رابطہ کریں
نوٹ کر لیں: یہ ٹیلیفون نمبر آپ کا ایک ترجمان سے رابطہ کروا دے گا جو کونسل کی
.اس
سر وس کے ساتھ آپ کا رابطہ کروا کر دے گا جس کی آپ کو ضرورت ہوگی۔ یہ  •
 کونسل کا اصل فون نمبر نہیں ہے یہ صرف ترجمانی کی سروس کے حصول کے لیے 
استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

  

 

ہُل سٹی کونسل سے رابطہ کرنے کے لیے : براہِ مہربانی ٹیلیفون نمبر01482300300
  پر فون کریں اور یہ بتانے کے لیے کہ آپ کو بات چیت کرنے کے لیے اُردو ترجمان کی
 کہہ دیں ۔ ہے صرف "URDU"ضرورت